ضلع جھنگ کا قدیم و تاریخی علاقہ بلو شہابل بنیادی سہولیات سے محروم
اہلیان علاقہ نے فوری طور پر خادم اعلیٰ پنجاب سے گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری سکولوں اور ویٹرنری سنٹر کے قیام کی اپیل کر دی
پیر 30 اکتوبر 2017 19:34
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کے مقولہ پر کاربند ہیں اس لئے آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بلو شہابل میں بھی گورنمنٹ گرلز و گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکولوں کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری اور فنڈز فراہم کرنے چا ہئیں ۔
انہوںنے بتایاکہ موضع بلوشہابل میں بچوںکیلئے ایک بھی ہائی سکول نہیں اس طرح ہزاروں نفوس پر مشتمل اس علاقہ کے بچوں اور بچیوں کو مڈل کے بعد تعلیم کے حصول کے لیے جھنگ شہر جانا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجود دونوں سکولوں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس پر سالہا سال سے کسی نے توجہ نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ ہائی اسکولز، ڈاک خانہ اور ویٹرنری سینٹر کے قیام کے لیے سینکڑوں مرتبہ علاقہ کے بااثر افراد کو کہا گیا مگر کسی نے آج تک یہاں کے مکینوں کی فریاد نہیں سنی۔ انہوںنے کہا کہ مویشیوں و جانوروں کے علاج کے لیے کوئی لائیو سٹاک ویٹرنری سینٹر بھی موجود نہیں جس کے باعث اکثر اوقات کئی مویشی بلا علاج ہلاک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موضع بلو شہابل کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے کڑھیانوالہ، بنڈی بیگ، ماہنی، دھنو والہ، چھبیل، بھڈیاں اور چک کوڑیانہ سمیت کئی قریبی علاقے بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں اس علاقے کے لیے گرلز ہائی سکول کی منظوری دی گئی تھی مگر چند بااثر افراد نے اس اسکول کو دسرے علاقے میں منتقل کرا لیا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان ،چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور دیگر ارباب اختیار و اقتدارسے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے جائز مطالبات کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ یہاں سے آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ( ن) کوبھاری مینڈیٹ مل سکے۔ انہوںنے علاقہ کیلئے بنیادی مرکز صحت کے فعال کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.