Live Updates

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کینومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

بدھ 1 نومبر 2017 16:18

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء  برادری تحسین کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کینومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی کامیاب تکمیل پر وکلاء برادری تحسین کی مستحق ہے، پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بار کی گرانقدر کاوشوں کے دلی طور پر معترف ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں نومنتخب عہدیداران کیساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات