دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملانے سے زمین کی ذرخیزی میں اضافہ ہونے کا براہ راست فائدہ کسان کو پہنچے گا، ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 1 نومبر 2017 19:20

لاہور۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار مڈھوں کی تلفی کے لئے انہیں آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو درجہ حرارت بڑھنے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے ،ترجمان نے مزید کہا کہ مڈھوں کی تلفی کے لئے گہرا ہل چلائیںاور دھان کے کاشتکار روٹا ویٹر یاڈسک ہیرو کے استعمال سے دھان کے مڈھوں کو زمین میںملا ئیں جس سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے،مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے بلکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتاہے اور آگ لگانے سے فضا میں یہ دھواں سموگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے جو ٹریفک حادثات اور انسانی زندگیوں کا ضیا ع کا باعث بنتا ہے اور فضائی آلودگی میں اضافہ سے کئی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں ، دھان کے کاشتکار وں سے گذارش ہے کہ مڈھوں کوآگ نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

مڈھوں کو زمین میں ملانے سے زمین کی ذرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کا براہ راست فائدہ کسان کو پہنچے گا۔