میئر کراچی نے عامر لیاقت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بول ٹی وی کو اپنے وکیل کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوا دیا
بول ٹی وی کے لائیو شو’ایسا نہیں چلے گا‘ میں میئر کراچی کے حوالے سے جھوٹے من گھڑت ،بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
بدھ 1 نومبر 2017 21:44
(جاری ہے)
نوٹس کے مطابق بول ٹی وی کے لائیو شو میں میئر کراچی وسیم اختر پر لگائے گئے الزامات کا مقصد ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا اور انہیں بدنام کرنا تھا چنانچہ الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے جھوٹے بیانات کے ذریعے میئر کراچی پر بہتان اور الزام تراشی کی گئی ہے جو سخت قابل اعتراض ہے۔
نوٹس میں کہا گیاہے کہ بول ٹی وی کے لائیو شو میں پیش کئے گئے مندرجات قطعی غلط اور من گھڑت ہیں اور ان میں رتی برابر بھی سچائی نہیںہے اور پیش کئے گئے تبصرے تعصب پر مبنی ہیں۔نوٹس کے مطابق میئر کراچی نے ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کا مقصد انہیں بدنام اور رسوا کرنے کے سوا کچھ نہیں لہٰذا وہ ان تمام بے بنیاد فرضی ،جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزاما ت کی مکمل تردید کرتے ہیں۔نوٹس کے مطابق بول ٹی وی کے لائیو شو میں لگائے گئے الزامات اور تبصرے میں محض سنی سنائی باتوں پر مبنی ہیں جن کا حقیقت سے قطعی کوئی تعلق نہیں اور یہ باتیں مخصوص مفادات رکھنے والے لوگوں کی طرف سے پھیلائی گئی ہیںجبکہ ٹی وی میزبان کے لئے یہ ضروری ہے کہ کسی بھی فرد کے متعلق کوئی بات کہتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط سے کام لیں اور اپنے بیان کی مکمل حقیقت اور تمام پہلوئوں سے اس کا جائزہ لئے بغیر اسے نشر نہ کیا جائے۔ بول ٹی وی کے لائیو شو میں لائے گئے الزامات / تبصرے نے میئر کراچی وسیم اختر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنا ہے اور اس سے انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور عوام الناس کی نظروں میں ان کی بدنامی ہوئی ہے لہٰذا بول ٹی وی چینل اور اس کے اینکرپرسن اس کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر سے سات یوم کے اندر اپنے بیانات / تبصرے پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.