سعودی عرب ، فیملی ویزہ فیس کی ادائیگی قسطوں میں نہیں کی جا سکتی ،سعودی پاسپورٹ حکام کی انتہائی اہم وضاحت

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 3 نومبر 2017 15:46

سعودی عرب ، فیملی ویزہ فیس کی ادائیگی قسطوں میں نہیں کی جا سکتی ،سعودی ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3نومبر2017ء) مقامی ذرائع عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ فیملی ویزہ فیس کی ادائیگی ایک ہی بار میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق ریاست میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی نے سعودی پاسپورٹ حکام کے ٹویٹر کے سرکاری اکاونٹ پر انسے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنی فیملی کو ریاست میں لانے کے بعد انکی ویزہ فیس قسطوں میں ادا کر سکتا ہے تو اس کے جواب میں پاسپورٹ حکام نے کہا تھا کہ نہیں ، فیملی ویزہ فیس ایک ہی دفعہ میں ادا کرنا ہو گی اسکی قطعاً اقساط نہیں ہو سکتیں۔

یاد رہے حال ہی میں سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے فیملی ویزہ کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے جسکی وجہ سے غیر ملکی ملازمین کے خاندانوں کی بڑی تعداد اپنے ملک جانے پر مجبور ہو گئی ہے۔ فیملی ویزہ فیس میں اضافے سے غیر ملکی ملازمین کے لیے سعودی عرب میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ فیس میں اس نمایاں اضافے سے انکے لیے ریاست میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :