ڈی اے پی کھاد پر اربوں روپے کی سبسڈی سے پنجاب کے 52لاکھ کسان مستفید ہوں گے، ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 3 نومبر 2017 16:48

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت ڈی اے پی کھاد پر اربوں روپے کی سبسڈی سے صوبہ بھر کے 52لاکھ کسان مستفید ہوں گے ، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت زرعی شعبہ میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا کر کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر فوری سبسڈی کی فراہمی شروع ہے، سستی کھاد سے زرعی اجناس پر کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کم ہوسکے گی اور کھاد وں کے متناسب استعمال کوفروغ حاصل ہوگا ، ڈی اے پی کھاد کی فی بوری پر150روپے کی سبسڈی کی بذریعہ وئوچر فراہمی شروع کردی گئی ہے ،ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اسے ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو اس کی پیداواری لاگت کو کم کرسکے، اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کیلئے غیر رجسٹر ڈکسان آج ہی پنجاب زرعی ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں ،غیر رجسٹرڈ کسان سبسڈی اور دیگر معمومات حاصل کرنے کیلئی0800-15000 0800-29000پر کال کریں جبکہ رجسٹر ڈ کاشتکاراپنے موبائل فون سے سکریچ کارڈ نمبر سپیس ڈال کر شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ 8070پر بھیجیں اور تصدیقی پیغام موصول ہونے پر قریبی ایزی پیسہ شاپ پر میسج دکھا کر رقم حاصل کریں ، یہ سبسڈی صرف پنجاب کے کسانوں کیلئے ہے۔

متعلقہ عنوان :