عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی رہنمانبیلہ بٹ اشتہاری قرار،عدالت کا اکائونٹنٹ جنرل پاکستان کو ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تنخواہ روکنے کا حکم

جمعہ 3 نومبر 2017 21:32

عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی رہنمانبیلہ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) ملتان کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور تحریک انصاف کی رہنما نبیلہ بٹ کو اشتہاری قراردیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تنخواہ روکنے کا بھی حکم دے دیاہے،ایم پی اے سلطانہ شاہین نے پوتی کے اغواء کے الزام میں پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرارکھا ہے ،باربارعدالتی نوٹسزکے باوجود مدعیہ سلطانہ شاہین اور ملزمہ نبیلہ بٹ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے مدعیہ اور ملزمہ دونوں کو اشتہاری قراردیا ،عدالت نے ملزمان اورگواہوں کو گرفتار کرکے 28نومبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی رہنما نبیلہ بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :