جعلی برگیڈیئر بن بیوی کے آپریشن کا بل کم کروانے کی کوشش کرنیوالا غریب پھنس گیا

تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 3 نومبر 2017 22:15

جعلی برگیڈیئر بن بیوی کے آپریشن کا بل کم کروانے کی کوشش کرنیوالا غریب ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2017ء) جعلی برگیڈیئر بن کر میڈی کیئر ہسپتال سے بیوی کے آپریشن کا بھاری بھرکم بِل کچھ تھوڑا کروانے کی کوشش کرنے والا غریب پھس گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو ڈاکٹر یوسف خان نے درخواست دی کہ ملزم آصف نے برگیڈیئر بن کر اسلام آباد میڈی کیئر ہسپتال میں فون کر کے دھوکہ دہی سے اپنی بیوی کا آپریشن کم قیمت پر کروانے کی کوشش کی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :