صوبائی حکومتوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے، عدالتیں اپنے رویے سے ثابت کریں کہ انصاف ہو رہا ہے یا نہیں،لندن میں بلوچستان سے متعلق چند افراد غلط فہمیاں پھیلانا چاہتے ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 نومبر 2017 22:30

صوبائی حکومتوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے، عدالتیں اپنے رویے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے صوبائی حکومتوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے، عدالتیں اپنے رویے سے ثابت کریں کہ انصاف ہو رہا ہے یا نہیں،لندن میں بلوچستان سے متعلق چند افراد غلط فہمیاں پھیلانا چاہتے ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کولندن پہنچنے پرہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسکول آف اکنامکس کانفرنس میں شرکت کیلئے آیا ہوں، عدالتی اپنے رویے سے ثابت کریں گی کہ انصاف ہو رہا ہے یا نہیں، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، ہم نے صوبائی حکومتوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے کوشش کر رہے ہیں، لندن میں بلوچستان متعلق چند افراد غلط فہمیاں پھیلانا چاہتے ہیں۔