Live Updates

عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

اتوار 5 نومبر 2017 18:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے،سی پیک ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں اورنج لائن میٹرو ٹرین او ردیگر منصوبوںپر دن رات کام ہورہاہے ،چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچے دوست کا ثبوت دیاہے ،پاکستانی عوام چین کے اس بے مثال تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی،بے پایا ں تعاون او رعظیم سرمایہ کاری پر پوری قوم چین کی قیادت او رعوام کی شکر گزار ہے،پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے ، میں چین کی قیادت اور حکومت کو یقین دلاتی ہوں کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاکستان او رچین کی دوستی تا قیامت قائم رہے گی،انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کی بوگیوں کا پہلا سیٹ لاہو رپہنچ چکاہے،اس ٹرین پر روزانہ اڑھائی لاکھ سے زائد عام شہری عزت سے سفر کریں گے،چین کی قیادت کا یہ پاکستانی عوام کے لئے عظیم تحفہ ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین سے عالمی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :