وزیراعظم ہائوس کے سامنے دھرنے کی باتیں کرنیوالے پہلے صوبے کے نجی بینکوں میں غیرقانونی طورپرپڑے 30ارب روپے سرکاری بینکوں میں منتقل کرنے اورغیرقانونی اقدامات میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کیلئے اقدامات کریں،

تبدیلی کا نعرہ لیکراقتدارمیں آنیوالوں کی حکومت ہرچیزمیں ناکام ہوچکی ہے،مرکزی رہنماء جے یوآئی و سینیٹرحاجی غلام علی

اتوار 5 نومبر 2017 20:40

وزیراعظم ہائوس کے سامنے دھرنے کی باتیں کرنیوالے پہلے صوبے کے نجی بینکوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنما و سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ وزیراعظم ہائوس کے سامنے دھرنے کی باتیں کرنیوالے پہلے صوبے کے نجی بینکوںمیں غیرقانونی طورپرپڑے 30ارب روپے سرکاری بینکوںمیں منتقل کرنے اورغیرقانونی اقدامات میں ملوث افرادکیخلاف فوری کارروائی کیلئے اقدامات کریں،تبدیلی کا نعرہ لیکراقتدارمیں آنیوالوںکی حکومت ہرچیزمیںناکام ہوچکی ہے،جھوٹ،تہمت الزام تراشی اورمنفی سیاست کے ذریعہ دوسروںکی کردار کشی کرنیوالے تبدیلی خان اربوںروپے کے رپیڈبس ٹرانزٹ منصوبے میں بلیک لسٹ ٹھیکیدارکی شمولیت پرعوام کوکیاکہیںگی ، بروز اتوار حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف اپنی ناکامیوںاورنااہلی کو چھپانے کی خاطر منصوبوںکی تکمیل میں فنڈ کی کمی آڑے آنے کاکہتی ہے جبکہ سرکاری اداروںکے 30ارب روپے نجی بینکوں میں کئی سالوںسے ٹھپ پڑے ہیں،جنہیں استعمال میں لاکرعوامی فلاح وبہبودکے متعدد منصوبے مکمل ہوسکتے تھے،سرکاری اداروںکی رقوم کو ایک طرف رکھ کر ناصرف عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی بلکہ اس فنڈسے جوبہت سے ترقیاتی کام کیاجاسکتے تھے وہ نہیں ہوسکے،36ارب روپے کی خاطر وزیراعظم ہائوس کے سامنے دھرنے کی باتیں اپنی نااہلی چھپانے اورعوام کوگمراہ کرنے کے مترادف ہیں،تحریک انصاف کی ناکام حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہیں،تحریک انصاف کی پانچ سالہ حکومت میں ہونیوالی بدعنوانیوںکے انکشافات آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آرہے ہیں،انہوںنے کہاکہ دوسروںپرانگلی اٹھانے والے تحریک انصاف کے چیئرمین تبدیلی خان اپنی حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لیں،پی ٹی آئی نے اقتدارکے آخری سال میںمیٹروبس جسے عمران خان کنٹینرپرکھڑے ہوکرجنگلہ بس سروس کہتے تھے وہی منصوبہ کم رقبہ پر پنجاب سے پندرہ ارب اضافی رقم میں مکمل کیاجائے،پنجاب حکومت نے 28کلومیٹروبس منصوبہ اوورہیڈبریج کے ذریعہ مکمل کیاجس سڑکیں تنگ ہوئی ناروزگارمتاثرہواہے جبکہ آربی ٹی منصوبہ سڑکیں چھوٹی اوربزنس کمیونٹی کوتباہ کے دہانے پرپہنچادیگا،انہوںنے کہاکہ پنجاب کی نسبت آر بی ٹی منصوبے پراضافی اخراجات سے عوامی حلقوںمیں شکوک وشبہات تھے اب بلیک لسٹ ٹھیکیدارکوشامل کرکے منصوبے کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑاکردیاہے،خیبرپختونخواحکومت کومعلوم نہیں تھاکہ بلیک لسٹ ٹھیکیدارہے،ایک منتخب رکن اسمبلی کے مطابق بلیک لسٹ ٹھیکیدارکو فیصل آبادمیں قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی پرگرفتارکیاتھا وہ پنجاب میں بلیک لسٹ تھا،حاجی غلام علی نے کہاکہ اب عوام فیصلہ کریںکہ تحریک انصاف کی حکومت کے قول وفعل میں کس قدرتضادہے، عوام تحریک انصاف کے فراڈسے خبرداررہیں،جمعیت علماء اسلام اقتدارمیں آکر تمام بدعنوانی اور عوام کیساتھ کئے گئے تھے دھوکوںسے پردہ اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :