آل پاکستان زرعی ترقیاتی بینک ایمپلائیز یونین کا بینک صدر طلعت محمود کی مبینہ کرپشن کیخلاف مظاہرہ

مظاہرین کی بینرز اٹھا کر کرپشن و اقربا پروری کے خلاف نعرے بازی، ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ

پیر 6 نومبر 2017 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) آل پاکستان زرعی ترقیاتی بینک ایمپلائیز یونین(سی بی ای) نے بینک کے صدر طلعت محمود کی مبینہ کرپشن کیخلاف مظاہرہ کیا‘ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور کرپشن و اقربا پروری کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے‘ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔

پیر کو آل پاکستان زرعی ترقیاتی بینک ایمپلائیز یونین نے بینک کے صدر طلعت محمود کی مبینہ کرپشن کیخلاف بنک کے باہر مظاہرہ کیا‘ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے‘ اس موقع پر مظاہرین نے کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ نے بینک بلڈنگ کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کی غیر قانونی سیڑھیاں بنائیں، جبکہ 7 لاکھ روپے فی برانچ غیر معیاری فرنیچر ، آٹھ لاکھ روپے فی جنریٹرز دیا گیا ہے ،دس کروڑ روپے کی کیش سارٹنگ میشن خریدیں جو خراب ہیں، پانچ کروڑ روپے کی پینا فلیکس بنائے گئے ، گاڑیوں اور کمپیوٹر کے خریداری پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور دوسرے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی بند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :