امریکی صدر نے چرچ میں فائرنگ کرنیو الے حملہ آور کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا

ٹیکساس واقعے کا ہتھیار کے قوانین سے کوئی تعلق نہیں، ٹرمپ

پیر 6 نومبر 2017 20:43

امریکی صدر نے چرچ میں فائرنگ کرنیو الے حملہ آور کو نفسیاتی مریض قرار ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چرچ میں فائرنگ کرنیو الے حملہ آور کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکساس میں26 افراد کی ہلاکت کا سبب بنے والے واقعے کا ملک میں ہتھیاروں کے قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح امریکی شہریوں کو بھی نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے اسے ایک بہت ہی افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔ جرمن سربراہ مملکت فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسے خوف ناک پرتشدد کارروائی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز کیون کیلی نامی ایک شخص نے سدر لینڈ اسپرنگ کے علاقے میں ایک بیپٹسٹ چرچ پر فائرنگ کرتے ہوئے چھبیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں کیلی اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :