قبل ازوقت انتخابات کی بات قیاس آرائی ہے،ہم نے کبھی این آر او نہیں کیا۔ نئی حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 نومبر 2017 12:20

قبل ازوقت انتخابات کی بات قیاس آرائی ہے،ہم نے کبھی این آر او نہیں کیا۔ ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07نومبر۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات قیاس آرائی ہے،ہم نے کبھی این آر او نہیں کیا۔وزیراعظم مانچسٹر سے فلائٹ پی 702 کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے انہیں پاکستانی قونصل جنرل نے الوداع کیا ، ا س موقع پر وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ نون لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، جس کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لندن میں علاج جاری ہے وہ فی الحال پاکستان نہیں آسکتے ،امید ہے کہ مارچ 2018 تک اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا جس کا افتتاح میں یا صدر ممنون حسین کریں گے۔

متعلقہ عنوان :