Live Updates

اسلام آبادمیں سندھ کی اہم شخصیات کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

منگل 7 نومبر 2017 21:28

اسلام آبادمیں سندھ کی اہم شخصیات کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) اسلام آبادمیں سندھ کی اہم شخصیات کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان ۔ سندھ آبادگار بورڈ کے جنرل سیکریٹری ضلع ٹنڈو الہیار کے معروف آبادگار انجینئر محفوظ عرسانی،اقوام متحدہ کے پہلے چیف سیکیورٹی ایڈوائز، دبئی اور لبیا کے سابقہ سفیر جمیل احمد خان ،،ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ن لیگ کے صدر پی ایس 40 کے سابقہ امیدوار میرغیبی خان مغیری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر لی۔

پی ٹی آئی سندھ کا وفد بھی ملاقات میں شامل۔ جلد سندھ سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی تین اہم شخصیات سندھ آبادگار بورڈ کے جنرل سیکریٹری ضلع ٹنڈو الہیار کے معروف آبادگار انجینیئر محفوظ عرسانی،اقوام متحدہ کے پہلے چیف سیکیورٹی ایڈوائز، دبئی اور لبیا کے سابقہ سفیر جمیل احمد خان ،،ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ن لیگ کے صدر پی ایس 40 کے سابقہ امیدوار میرغیبی خان مغیری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ شمولیت کا علان کیا، ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لالچند مالہی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دیوان سچل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شمولیت کے بعد انجنیئر محفوظ عرسانی، میر غیبی خان مغیری نے چیئرمین عمران خان کو ٹنڈو الہیار، قمبرشھدادکوٹ میں جلسہ عام کرنے کی بھی دعوت دی۔ جو عمران خان نے قبول کر لے۔دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ کے اندر پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں عوام کو لوٹا جارہاہے، عوام ان کرپٹ سیاستدانوں سے بیزار ہے ۔

بڑی تعداد میں سندھ سے سیاستدان رابطوں میں جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کریں گے۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں زرداری اور ان ساتھیوں عوام کے پئسے کو بہت لوٹا ہے اب ان کے جیل جانے کے دن قریب ہیں، انہوںنے کہا کہ سندھ میں تبدیلی دیکھ پ پ کے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور ہمارے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ہماری جلسے کے بعد وہاں آکر جلسے کر رہے ہیں جہاں ان کو ناکامی کا سامنہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں پوری سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرائے گا اور اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات