وزارت مملکت برائے داخلہ کا جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں کمی کا فیصلہ

جے آئی ٹی ارکان کےبچے سبزی لینےبھی جاتے ہیں تو رینجرزانکےساتھ ہوتی ہے،اضافی سکیورٹی کاجائزہ لیاجائے گا،جے آئی ٹی ارکان کو سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق بہت کچھ مل رہاہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 نومبر 2017 18:09

وزارت مملکت برائے داخلہ کا جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں کمی کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر2017ء) : وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، جے آئی ٹی ارکان کی اضافی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں کمی کافیصلہ کرلیاہے۔طلال چوہدری کاکہناہے کہ جے آئی ٹی ارکان کے بچے سبزی لینے بھی جاتے ہیں تو رینجرزکی سکیورٹی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی ارکان کودی جانیوالی اضافی سکیورٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ طلال چودھری نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان کو پاناما کیس کے دوران سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق بہت کچھ مل رہاہے۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ارکان سے متعلق بہت کچھ لکھاہے۔ واضح رہے پاناماکیس کی رپورٹ تحریر کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی سکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات دیے تھے۔ج سکے تحت جے آئی ٹی ارکان کورینجرزکی سکیورٹی فراہم کردی گئی تھی۔ تاہم اب حکومت نے جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں کمی کافیصلہ کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :