سعودی عرب ، مزید 5 شعبوں کی سعودائزیشن ہوگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 10 نومبر 2017 16:36

سعودی عرب ، مزید 5 شعبوں کی سعودائزیشن ہوگی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10نومبر2017ء) ذرائع کے مطابق سعودی وزارت محنت کا کہنا ہے کہ ہر آنے والا دن روزگار کے متلاشی سعودیوں کیلئے خوشخبریاں لارہا ہے۔ انہو ں نے مزید انکشاف کیا کہ تجارتی، اقتصادی، صنعتی ، زرعی اورباقی سروسز کے مزید 5 شعبوں کی سعودائزیشن ہوگی۔ الغفیص نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی متعلقہ اداروں کی کونسل کے ممبروں کے اجلاس ہونگے جن میں ان پانچوں شعبو ں کی سعودائزیشن سے متعلق تفصیلات طے ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ سعودائزیشن کی شرح ہر ہفتے بڑھ رہی ہے۔ 52 ہزار سعودی نوجوان 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران لیبر مارکیٹ میں شامل ہوئے۔ دوسری سہ ماہی کے دوران 92.3 ہزار سعودی نوجوانوں نے لیبر مارکیٹ میں قدم رکھا۔ 2017ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب نے سعودی شہریوں کیلئے 28.9 ہزار نئی آسامیاں پیدا کییں۔ جن میں سے 40 فیصد خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔ غیر ملکی ملازمین اور سماجی فروغ کے ادارے کے ترجمان علی الغفیص نے کہا کہ تمام اقتصادی شعبوں کی سعودائزیشن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :