خواجہ سعد رفیق کی پاکستان ریلوے میں کرایوں میں تبدیلی کا نظام متعارف کروانے کی ہدایت
کرایوں میں خودکار کمی بیشی کا یہ جدید نظام پاکستان ریلویز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنایا جا ئے گا‘ وزیر ریلویز
جمعہ 10 نومبر 2017 22:29
(جاری ہے)
انہوں نے خاص ہدایت کی کہ کرائے کی اوپری حد کو کم سے کم رکھا جائے اوراس ماڈل کو تجرباتی بنیادوں پرکچھ ٹرینوں میں جلد متعارف کروایا جائے تاکہ وہ لوگ جو پہلے سیٹ بک کرواتے ہیں ان کو ٹکٹ سستا دستیاب ہو۔
انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ بزرگ شہریوں کو آن لائن بکنگ کی سہولت دی جائے اور اس کا بھی طریقہ کار جلد از جلد وضع کیاجائے تاکہ بزرگوں کو رعایت پر ٹکٹ خریدنے کے لیے ریزرویشن آفس نہ آنا پڑے۔ اجلاس میں ایف اے اینڈ سی اے او ریلوے ڈاکٹرسعید احمدکی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں وزیر ریلویز کو بتایا کہ ریلوے کی آپریٹنگ ریشو اب مزید بہتر ہوگئی ہے جس سے آنے والے وقت میں آمدن میں مزید اضافہ اور خسارے میں کمی واقع ہوگی۔ 2012-13میں آپریٹنگ ریشو 200 کے قریب تھی جو اب کم ہوکے 87 رہ گئی ہے یعنی 2013 میں ریلوے 100 روپے کمانے کے لیے 200 خرچ کرتا تھا اور اب صرف 87 روپے خرچ کرکے 100 روپے کماتا ہے۔وزیر ریلویز نے کہا کہ مسافروں کی سہولت، ریلوے آپریشنز اور انفراسٹرکچر پرخرچ کوکم نہ کیا جائے تاکہ کارکردگی متاثرہوئے بغیر آمدن میں اضافہ اور خسارے میں کمی کی جاسکے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی، ممبر فنانس فیصل اسماعیلی، چیف مارکیٹنگ منیجر آغا وسیم سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.