زہریلی زرعی ادویات سپرے کرنے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کریں،زرعی ماہرین

پیر 13 نومبر 2017 12:55

فیصل آباد۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)ماہرین زراعت نے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں ، جانوروں بالخصوص بکریوں ، گائے ، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہونا پڑ سکتاہے نیز زہر کے چھڑکائو کے بعد گوڈی یا بارہیرو کے استعمال سے بھی گریز کیاجائے تاکہ زہروںکا مؤثر اثر دیر تک برقرار رکھنے میں مدد مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے اوراس دوران کوئی جگہ خالی نہیں رہنے دی جانی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپرے کر دیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں۔