گاجر موسم سرماکی مقبول اور غذائیت سے بھر پور سبزی ہے،زرعی ماہرین

پیر 13 نومبر 2017 12:55

سلانوالی۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ گاجر موسم سرماکی مقبول اور غذائیت سے بھر پور سبزی ہے گاجر کا سلاد اچار اور حلوہ بہت مقبول ہے جبکہ اسکا جوس حیاتین اے کا بہترین ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

گاجر کی فصل عام طور پر 100سے 120دن بعد پوری طرح تیار ہو جاتی ہے روزمرہ استعمال کے لئے 80تا 90 دن بعد جب اسکی موٹائی دو تا چار سینٹی میٹر ہو جائے تو برداشت کرلیں،گاجر برداشت کرنے سے دوہفتہ قبل پانی بند کردیں تاکہ مٹھاس بڑھ جائے اور زمین وتر حالت میں ہونے گاجریں اکھاڑنے میںمشکل نہ ہو گاجر کا بیج تیار کرنے کے لئے گاجر کے ڈک کی منتقلی جنوری کے پہلے ہفتے تک مکمل کر لیں ایک ایکڑ گاجرکی فصل سے تین ایکڑبیج کی فصل کے ڈک حاصل ہوتے ہیںبیج کے لئے ڈک ایسی گاجرو ں سے حاصل کریں جن کی عمر 100سے 120دن ہو اور ڈک کی گاجر 4 سے 5انچ ہو ڈک لگانے سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرلیںاور ہمواری کا خاص خیال رکھیں ہموار کھیت میں 6سے 9 انچ کے فاصلے پر ڈک لگائیں جبکہ قطاروں کا فاصلہ 2سے اڑھائی فٹ رکھیں گاجر کے بیج کے لئے گاجر کی ترقی دادہ قسم ٹی 29کابیج بنائیںکیونکہ اس قسم کی پیداواری صلاحیت 50سے 60 ٹن فی ہیکڑ ہے جبکہ ایک ایکڑ سے بیس من بیج حاصل ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ قسم بہترین قوت مدافعت بھی رکھتی ہے بیج کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ڈک لگانے سے قبل محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ کے مقامی فیلدعملہ کی سفارش کردہ پھپھوند کش زہریں لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :