قبل ازوقت انتخابات کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،خواجہ سعد رفیق
مردم شماری ہوچکی ہے،سب جماعتیں مل بھی قبل ازوقت انتخابات نہیں کرواسکتیں،نوازشریف ملک بھرمیں عوامی جلسے کرنے کااعلان،اتوارکوپہلاجلسہ ایبٹ آبادمیں ہوگا،ایشوزپرہرپارٹی دوسری سے بات کررہی ہے ۔وفاقی وزیرریلوے کی میڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 13 نومبر 2017 16:13
(جاری ہے)
نوازشریف ملک بھرمیں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اتوارکوایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت انتخابات کی بات عمران خان نے کی۔ عمران خان کے علاوہ کسی پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مردم شماری ہوچکی ہے لہذاقبل ازوقت انتخابات ہونہیں سکتے۔آئینی و قانونی طریقہ موجودہے کہ مردم شماری کے بعدانتخابات کیلئے آئینی ترمیم اور حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔سب جماعتیں مل بھی جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سب بھی مل جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔قبل ازوقت انتخابات سے آئینی بحران پیداہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جوٹی وی پربیٹھ کربریکنگ نیوزکہتے ہیں کہ ن لیگ بھی مان گئی ہے یا ن لیگ نے فیصلہ کرلیااورسوچناشروع کردیاہے۔یہ سب جھوٹ ہے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔پہلے آئین کی کتاب کوپڑھ لیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاست میں ہرپارٹی دوسری سے بات کررہی ہے۔اگرکوئی کہتاکہ ہم بات نہیں کررہے توجھوٹ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.