محکمہ زراعت کی دھنیہ کے کاشتکاروں کوفصل کی آبپاشی میںاحتیاط برتنے کی ہدایت

پیر 13 نومبر 2017 16:59

عارفوالا۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ماہرین زراعت نے دھنیہ کی بہتر پیدوار کیلئے فصل کی آبپاشی میںخصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میںاس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میںہر گز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ دھنیہ کی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے انہوں نے بتایا کہ اگر فصل کی بیجائی وتر میں کی گئی ہوتو فصل کے اگنے کے بعد 15سی20 روزتک پانی نہ دیا جائے اور جب پودے 4 سی5 انچ بڑے ہوجائیں توان کی چھدرائی کردی جائے پودوں کے درمیان فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے چھی طرح نشوونما پاسکتے ہیںانہوں نے بتایا کہ2سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے بہتر اندازمیںزمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں دھنیہ کی کٹائی کے بعد زمین کی ذرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت پر بھی زوردیا جوفصل کی بڑھوتری تیز کرنے میںمعاون ثابت ہوتی ہے ۔