سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد نواز چانڈیو کو سندھ ایریگیشن ڈرینج اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

پیر 13 نومبر 2017 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد نواز چانڈیو کو سندھ ایریگیشن ڈرینج اتھارٹی( سیڈا) کا چیئرمین مقرر کردیا ہے اس سلسلے میں انکی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ایس این جی اے ڈی کے نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ انیس کے افسر سید افضل زیدی ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کراچی تعینات جبکہ گریڈ اٹھارہ کے افسر عبدالواجد شیخ کو ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی تعینات کیا گیا ہے گریڈ انیس کے افسر ندیم احمد ابڑو کو محکمہ خزانہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

ندیم احمد ابڑو ڈی سی ضلع شرقی کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کا انکے پاس اضافی چارج تھا۔