چین میں پاکستانی بزنس مین کا انتقال پر ملال

منگل نومبر 17:44

چین میں پاکستانی بزنس مین کا انتقال پر ملال
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) چین میں عارضہ قلب میں مبتلا پاکستانی بزنس مین سید عاطف علی شاہ انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کے 600سے زائد افراد شریک ہوئے ۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے ضلع کی قیائو میں گزشتہ کئی برسوں سے مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین جو قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

ان کی عمر پچاس برس تھی ۔ عاطف علی شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں چین میں مقیم 600سے زائد پاکستانیوں نے شرکت کی ۔ مرحوم کی تدفین کیلئے پاکستانی کمیونٹی نے قونصل جنرل آف پاکستان سے رابطہ کیا جنہوں نے مرحوم کی میت کو پاکستان لے جانے کے کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز بندوست کیا تاکہ جتنا جلد ممکن ہو سکے مرحوم کی ان کی آبائی علاقے لاہور میں تدفین کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :