دکھی مریضوں کی خدمت عین عبادت ہے ،حکومت محنتی اور خلوص نیت سے کام کرنے والوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،بہتری کی گنجائش ہر وقت اور ہر جگہ ہوتی ہے ،ہم سب کو مل کر دل و جان سے عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل یقینی بنانے کیلئے کوشش جاری رکھنا ہونگی،شہباز شریف
اور وفاقی حکومت صحت کے شعبہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے بھر پور وسائل فراہم کر رہی ہے وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا ڈی سی آفس میں تقریب سے خطاب
منگل 14 نومبر 2017 21:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دکھی مریضوں کی خدمت عین عبادت ہے جس کا اجر تو خدا ہی دیتا ہے،حکومت پنجاب نے فرض شناس ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکل سٹاف اور معاون عملہ کو حسن کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی خوشگوار روایت کا آغاز کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ حکومت محنتی اور خلوص نیت سے کام کرنے والوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا جانے والا یہ اقدام ڈاکٹروں اور سٹاف کو مذید لگن اور جذبے کے ساتھ مریضوں کی خدمت کا حوصلہ عطا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ضلع کے تمام بڑے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کارکردگی ،وہاں پر دستیاب جدید طبی آلات اور افرا سٹرکچر کے حوالہ سے بڑی واضح اور صاف نظر آنے والی بہتری ہوئی ہے تاہم مذید بہتری کی گنجائش ہر وقت اور ہر جگہ ہوتی ہے اور ہم سب کو مل کر دل و جان سے عوام کی خدمت اور انکے مسائل کا حل یقینی بنانے کے لیے کوشش جاری رکھنا ہوگی۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صحت کے شعبہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے ،علاج معالجہ کی بہترین خدمات کی بآسانی دستیابی اور ڈاکٹروں ،سٹاف اور عملہ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کے لیے بھر پور وسائل فراہم کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج بھی واضح نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں کیش ایوارڈز اور خادم پنجاب کی جانب سے خصوصی ستائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ دوسروں کے لیے رول ماڈل بنیں گے اور دیگر ڈاکٹر بھی اس کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ڈپٹی کمشنر میڈم صالحہ سعید اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ صحت کی بہتری معیاری ادویات کی مفت فراہمی ،جدید طبی آلات کی دستیابی اور دیگر اقدامات کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور عملہ کی جانب سے پوری تندہی اور خلوص سے مریضوں کو دستیاب سہولیات کی فراہمی کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔تقریب میں وفاقی وزیر میڈم سائرہ ،ڈپٹی کمشنر میڈم صالحہ سعید اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر حامد رفیق نے ڈاکٹر مبشر سرفراز ،ڈاکٹر ریحان ،ڈاکٹر عاصم افتخار ،ڈاکٹر اصغر علی ہنجرا ،ڈاکٹر خالد فاروق ،ڈاکٹر ناصر ،ڈاکٹر امجدعلی ،ڈاکٹر اطہر مجید ،ڈاکٹر نادیہ رحمن بھٹہ ،ڈاکٹر صائمہ ،لیب انچارج محمد طارق ،ڈسپنسر نصر اللہ سمیت 51ملازمین میں کیش ایوارڈ ز اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.