چین مشرقی ایشیائی تعاون پر نیا باب لکھنے کو تیار
چین اور آسیان کی مشترکہ کوششوں سے جنوبی بحیرہ چین میں صورتحال مستحکم،مذاکرات اختلافات ختم کرنے کا واحد حل، دہشت گردی سمیت غیر روایتی سلامتی خطرات کا سلسلہ جاری انکا سد باب ضروری ہے چینی وزیر اعظم لی کھی چھیانگ کا منیلا میں بارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ سے خطاب
بدھ 15 نومبر 2017 16:09
(جاری ہے)
چین مشرقی ایشیائی تعاون کے حوالے سے ایک نیا باب لکھنے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ شامل ہونے پر تیار ہے۔
انہوں نے مشرقی ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ مشرقی ایشیائی اقتصادی سماج کی تعمیر کو فروغ دیں۔ چین اور آسیان کی مشترکہ کوششوں کی بدولت جنوبی بحیرہ چین میں صورتحال مستحکم ہو رہی ہے اور مثبت پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ چین اور آسیان کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق کی تشکیل سے متعلق شروع کی جانے والی مشاورت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے علاقائی ممالک کی مشترکہ خواہش کی عکاسی ہوتی ہے کہ انہیں مذاکرات اور بات چیت سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے اور جنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔ چینی وزیر اعظم نے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام آج کے اہم موضوعات ہیں۔ عالمگیر معاشی بحالی ایک بہتر انداز سے قائم نہیں ہوئی ہے ، علاقائی مسائل درپیش ہیں۔ جبکہ دہشت گردی سمیت دیگر غیر روایتی سلامتی خطرات کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران یہ واضح کیا گیا ہے کہ چین پر امن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ، ایک نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کو فروغ دیا جائے گا اور پوری انسانیت کے لیے ایک ہم نصیب سماج کی تعمیر کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ترقی سے کسی کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہو گا بلکہ مشرقی ایشیائی ممالک اور دیگر دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لیے مواقع میسر آئیں گے۔ چینی وزیر اعظم کی جانب سے مشرقی ایشیائی سمٹ فریم ورک کے تحت چھ نکاتی تجاویز بھی پیش کی گئی جس میں علاقائی انضمام ، پائیدار ترقی ، سماجی کامیابی ، غیر روایتی سلامتی خطرات کے حوالے سے مشترکہ ردعمل ، سلامتی سے متعلق نظریات میں جدت اور علاقائی سلامتی صورتحال کی بہتری شامل ہیں۔ انہوں نے آسیان کے دس ممالک ، جنوبی کوریا ، جاپان ، بھارت ، آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ کے سربراہوں کے ساتھ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے تعلقات یعنی آر سی ای پی کی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ چینی وزیر اعظم نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور یورپی کونسل کے چیرمین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.