یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اکتوبر 2018میں برطانیہ میں- --" میڈ ان پاکستان" نمائش لگائے گا، چوہدری محمد صدیق صدر یو کے پاکستان چیمبر
برطانیہ کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، شیخ عامر وحیدصدر اسلام آباد چیمبر
بدھ 15 نومبر 2017 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کا ایک 25رکنی وفد ان دنوں پاکستان آیا ہوا ہے جس نے کراچی ایکسپو میں شرکت کی ہے اور وفد پاکستان کی مارکیٹ کا مطالعہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ برطانیہ میں مقیم بہت سے پاکستانی سرمایہ کار پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفد نے کراچی اور لاہور کا کامیاب دورہ کیا ہے اور کچھ کاروباری معاہدے بھی طے کئے ہیں۔یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکرٹری کامران خان نے کہا کہ ان کے چیمبر کا مقصد پاکستان و برطانیہ کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینا ہے اور اور اس عزم کا اظہا ر کیا کہ یو کے پاکستان چیمبر برطانیہ کے مزید سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پاکستان کے مثبت عناصر کو کم اور منفی عناصر کو زیادہ اجاگر کرتا ہے جس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خاص طور پر نوجوان نسل میں پاکستان کے بارے میں ایک غلط تاثر پیدا ہوتا ہے لہذا انہوں نے میڈیا پر زوردیا کہ وہ پاکستان کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے پر زیادہ توجہ دے جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اسلام آباد اور یو کے چیمبر آف کامرس ایک دوسرے کے ممبران کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کریں تا کہ دونوں جانب کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے ملک میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں سہولت فراہم ہو۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کاروبار کیلئے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جبکہ سی پیک نے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار نئے مواقع پیدا کر دیئے ہیں لہذا برطانیہ کے سرمایہ کار پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی وفود کا تبادلہ بڑھانے کی کوشش کریں جس سے باہمی تجارت کو موجو دہ 2.5ارب پائونڈ سے بڑھا کر جلد ہی 3ارب پائونڈ سالانہ تک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان لانے کی کوشش کرے تا کہ وہ اپنی دلچسپی کے شعبوں میں کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اورنائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ اسلام آباد اور یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس باہمی روابط کو مضبوط کر کے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کوششیں تیز کریں جس سے دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں چیمبر ایک دوسرے کے ملک میں کاروبار تلاش کرنے کی کوششوں میں تاجر برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ دونوں جانب کی تاجر برادری کی رائے تھی کہ سی پیک منصوبے میں چین کی بڑی کمپنیوں سے دیگر بڑے سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں چیمبر سی پیک میں ایس ایم ایز کیلئے کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے کوشش کریں۔ اس موقع پر دونوں جانب کی تاجر برادری نے آپس میں بی ٹو بی میٹنگز بھی کیں اور دلچسپی کے شعبوںمیں کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.