فیصل ۱ٓباد ڈویژن کی 16تحصیلوں میں لائیوسٹاک کے عملہ نے مال شماری کاآغاز کردیا

جمعرات 16 نومبر 2017 15:05

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مال شماری کاآغاز ہوگیا ہے اور اس دوران جانوروں کے صحیح اعدادوشمار حاصل کرنے کے بعدمویشی پال حضرات کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدنواز ملک نے بتایا کہ ڈویژن کی 16تحصیلوں میں ٹریننگ کے بعد عملہ نے سروے شروع کردیا ہے اور یہ ٹاسک 30دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ درست اعدادوشمار ہی درج کریں اورمویشی پال حضرات کو خدمت کارڈ کی اہمیت سے آگاہ کریں۔