بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 نومبر 2017 23:42

بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2017ء) بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کرنے والے بلوچ علیحدگی اور شدت پسند رہنما مہران مری کے سوئزلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوئزرلینڈ کی حکومت نے یہ اقدام حکومت پاکستان کی درخواست پر اٹھایا ہے۔

حکومت پاکستان سوئزرلینڈ کی حکومت کو مہران مری کی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد فراہم کیے تھے اور درخواست کی تھی کہ شدت پسند رہنما کو نہ تو پناہ فراہم کی جائے نہ ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ اب حکومت پاکستان کی درخواست پر زیورخ ائیرپورٹ پر اہل خانہ کے ہمراہ پہنچنے والے مہران مری کو فوری وہیں سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :