تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے ہٹانے کا مطالبہ

حیرت کی بات ہے وزیر خزانہ لندن میں بیٹھ کر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں مگر وزارت خزانہ پر کوئی توجہ نہیں ہے، خرم شیرزمان کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میںپارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حیرت کی بات ہے وزیر خزانہ لندن میں بیٹھ کر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں مگر وزارت خزانہ پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ ملک اسحاق ڈار کے استعفے کا انتظار نہیں کر سکتا انہیں عہدے سے ہٹایا جانا چاہئیے، وزیرخزانہ پر منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے ملک کو قرضوں میں جھونک دیا ہے، ہرپاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے بیرونی قرضہ ہے ۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے کیا مفادات ہیں کہ وہ اسحق ڈار کو نہیں ہٹا رہے ہیں۔