زمبابوے میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد

صرف وہ صحافی زمبابوے آسکیں گے جنھیں حکومتی ایجنسیوں نے اجازت دی ہوگی،ائیرپورٹ انتظامیہ

جمعہ 17 نومبر 2017 15:41

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء)زمبابوے کے نظر بند صدر رابرٹ موگابے کی دفاعی فورسز کے سربراہ سے ملاقات کی تصویر سامنے آگئی، موگابے نے فوری مستعفی ہونے سے انکار کیا ہے، ملک بھر میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ہرارے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ صرف ان صحافیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ملے گی، جنھیں حکومتی ایجنسیوں نے اجازت دی ہوگی، جبکہ موجودہ صورتحال میں یہ ممکن نہیں۔

شہر میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موگابے کے حامی اخبار نے صدر اور دفاعی فورسز کے سربراہ سے ملاقات کی تصویر جاری کی ہے۔اپوزیشن رہنما مورگن تصو نگری نے ہرارے لوٹنے پر موگابے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔