متحدہ عرب امارات نے قومی دن کی یاد میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 17 نومبر 2017 16:15

متحدہ عرب امارات نے قومی دن کی یاد میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا پر جاری ہوانے والے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں میلاد النبیﷺ اور یوم شہداء اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے 30 نومبرسے 3 دسمبر تک عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ، یوم شہداء اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے جمعرات 30 نومبر سے اتوار 3 دسمبر تک بند رہیں گے۔ سرکاری اداروں کے ملازمین کی ڈیوٹی پیر4 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :