عمان ایئر کا کرایوں میں 47 فیصد کی رعایت کا اعلان
جمعہ 17 نومبر 2017 19:54
(جاری ہے)
دنیا کے کسی بھی ملک کے سفر کے لیے خصوصی ڈسکاونٹس آفر مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سلالہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بکنگ کرواکر حاصل کی جاسکتیں ہیں، بیرون ملک کی اس خصوصی آفرمیں Kozhikode(Calicut)، منیلا، جدہ، مدینہ ، دوحہ، سمیت تمام مقامی شہروں کا سفرشامل نہیں ہے۔
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمان ایئر کے ڈپٹی سی ای او اورچیف کمرشل آفیسر عبدالرحمان البوسیدی کا کہنا تھا ہم عمان کے شہریوں اور باشندوں میں شمولیت رکھتے ہیں، ہمیں اپنے ملک کے دیگر شہریوں کی طرح قومی دن پر بہت خوشی ہے، اور عمان ایئر سلطنت عمان کے سلطان قبوس بن سعید کی دل کی گہرائیو ںسے شکرگزار ہے کہ انھوں نے ہمیشہ عمان ایئر کو اپنی سربراہی سے مستفیض فرمایا ہے، اور اس خصوصی دن کے موقع پر منفرد اور دلچسپ پیش کش اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے ان معزز مہمانوں سے بے پنا محبت ہے۔قومی دن کی مناسبت سے اعلان کی گئی پیش کش میں نہ صرف کرایوں میں 47فیصد ڈسکاونٹ شامل ہے، بلکہ18نومبر سے اپنی مسافت کا تعین کرنے پر منتخب مقامات کے لیے 18کلوگرام فری بیگج الاونس بھی شامل ہے، خصوصی آفرز کے حامل مقامات میں لندن، مانچیسٹر، ملن، زیوریخ، پیرس، میونخ، فرینکفرٹ، بینکاک، کوالالمپور، جکارتہ، منیلا، کویت، دبئی، ابوظہبی، اور بحرین ہیں، جبکہ مقامی شہروں میں خصاب اور سلالہ شامل ہیں۔ خوشخبری یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ عمان ایئر نے 18نومبر کو پیدا ہونے والے سفر کرنے والے مسافروں کو 18کلوگرام اضافی بیگج الاونس دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جبکہ عمان ایئر کے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بزنس کلاس لاونج میںسفر کرنے والے مسافروں کو ان فلائٹ ڈیوٹی میں 18فیصد ڈسکائونٹ دینے کابھی اعلان کیا ہے، عمان ایئر نے اٹھارہ نومبر 2017کو عمان ایئر کے Wi-Fiکے حامل ایئرکرافٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو 47منٹس فری وائی فائی سروسز بھی دینے کا اعلان کیا ہے،جس کے ذریعے مسافر اپنے سفر کے تجربات سے اپنے اہل خانہ کو آگاہ کرسکیں گے، اس کے علاوہ مسقط اور سلالہ سے 47ویں مہمان کو یہ خصوصی سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنی کلاس کو بزنس کلاس سے اپ گریڈ کراسکتا ہے، یہ خصوصی آفر 13نومبر سے 26نومبر تک تمام 47ویں مسافر کو حاصل رہے گی۔ 47ویں قومی دن کے جشن سے متعلق آفرز میں سندباد فریکوئنٹ فلائیر پروگرام کے صارفین کو بھی شمولیت کا حق حاصل رہے گا، سندباد کی نومبر کی لاٹری میں (Dunes)کے لیے دورات کے لیے فری رہائش اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی آفرز 30نومبر تک بذریعہ لاٹری انعام حاصل کرنے والے مسافروں کے لیے رکھی گئی ہے۔ عمان ایئر کے سندباد پروگرام کے لیے ایک اور خصوصی اور منفرد آفر کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس میں یکم نومبر2017سے 17دسمبر2017تک پہلے سے بکنگ کیے گئے ٹکٹس پر سفر کرنے والے مسافرخودبخود اس آفر کی لکی ڈرا میں شامل ہوجائیں گے، اس آفر میں 47,000میل کی مسافت کرنے والے دس خوش نصیب مسافروں کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا، 47,000مائلز کا حصہ بننے والے خوش نصیب مسافر کو عمان ایئر کی جانب سے اکانومی کلاس کا ریٹرن ٹکٹ دیا جائے گا جسے کسی دوسری مسافت کے لیے بزنس کلاس سے تبدیل کیا جاسکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.