وزیراعلیٰ سندھ کا سیہون میں مزار پر دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کی ٹیم کے لئے پانچ ملین روپے انعام کا اعلان

جمعہ نومبر 21:09

وزیراعلیٰ سندھ کا سیہون میں مزار پر دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مقبرے میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گرفتاری میں حصہ لینے والی ٹیم کے لئے 5 ملین روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے پولیس، سی ٹی ڈی، رینجرز اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو اس کیس پر کامیابی سے کام کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :