لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کاروائیاںجاری
کیمیکل ملے، زہریلے، انڈسٹریل ویسٹ سے اگنے والی 673 ایکڑ پر مشتمل 5384 کنال سبزیاں تلف زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیوں کے علاقوں کی نشاندہی کے لیے سپارکو مد د لینے کا فیصلہ زہریلے پانی سے سیراب ہونے والے ریڈ زون میں شامل علاقوں میں سبزیاں اوراشیاء خوردونوش اگانے پر پابندی عائد ہے :ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جمعہ 17 نومبر 2017 22:46
(جاری ہے)
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں میپنگ کر کے زہریلے پانی والے علاقوں کو ریڈ زون میں رکھا ہے اورتمام کاروائیاں ریڈ زون میں شامل زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے والے علاقوں میں کی گئی ہیں۔
ریڈ زونز میں سبزیاں اور دیگر اشیاء خوردونوش اگانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید واضع کیا کہ ریڈ زون میں متبادل غیر خوردنی فصلیں اگانے کی اجازت ہے ، سبزیاں صرف غیر آلودہ پانی سے اگانے کی اجازت ہے۔ ایسے پانی سے کاشتکار صرف متبادل فصلیں اگائیں۔، زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیوں میں ٹیکسٹائل کیمیکل اور دیگر زہریلے مادے شامل ہو کر خوراک کا حصہ بنتے ہیںجو انسانوں کے لئے خطر ناک بیماریوں کاسبب بنتی ہیں۔ کاشتکار ایسے پانی سے صرف پھول، بانس، پٹ سن، ان ڈور پلانٹس یا دیگر غیر خوردنی فصلیں اگا ئیں۔تلف کیے گئے علاقوں میں دوبارہ سبزیاں اگانے پر مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میںکسانوں کو زہریلی سبزیوں کے نقصانات اور متبادل فصلیں اگانے کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے،آگاہی مہم چلانے کے بعد زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے پر فصلیں تلف کرنے کے علاوہ مزید قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہناتھا کہ زہریلے پانی سے سیراب ہونے والے علاقوں کی بہتر نشاندہی کے لیے سپارکو کی سیٹلائٹ سہولت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.