اعلی و معیاری تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی دیرپا ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
ہفتہ 18 نومبر 2017 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کو محض حصول ملازمت کا ذریعہ بنا لیا ہے اور ہم نے تعلیم کو بطور ایک انسان کی ذہنی نشوونما اور معاشر ے کی اصلاح کرنے کے استعمال پر دھیان کم کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سے معاشرے میں رواداری اور قوموں کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افسوس سے ہم 70سال گزرنے کے باوجود تعلیم کے شعبے میں ابھی بہت پیچھے ہیں جس کا ہمیںایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرانے کی بجائے مل کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سمیت چند ایک شعبے ایسے ہیں جو کسی بھی قسم کی سیاست ،قومیت اور صوبائیت سے بالاتر ہونے چائیں اور ان سے متعلق پالیسیزز میں تسلسل برقرار رکھا جا نا چاہیے تاکہ قومی اہداف حاصل کیے جائیں سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محمد شہباز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے حوالے سے بڑا کام کیا ہے ، پنجاب میں بچوں کی سکولوں میں سو فیصد داخلہ کی خاطر داخلہ کی ہنگامی مہمیں چلا جارہی ہیںتاکہ پنجاب کا کوئی بچہ بھی سکول جانے سے محروم نہ رہے۔ پنجاب میں تعلیم کا بجٹ سینکڑوں ارب روپے پر مشتمل ہے جس میں سے زیور تعلیم پروگرام کے تحت تقریباً 16 اضلاع کی پانچ لاکھ خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔ اسی طرح پنجاب میں ہزاروں نئے کلاس روم تعمیر کیے جارہے ہیں اور ان کی تعمیر میں کوالٹی کو یقینی کیا جارہا ہے،تمام خالی آسامیاںترجیجی بنیادوں پرفل کی جارہی ہیں جن میں زیادہ تر پرُ کرلی گئی ہیں۔20 ہزارسے زائد سکولوں کو لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کر نے کے لیے شمسی پینلز فراہم کیے گئے ہیں۔ اساتذہ کی ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اسی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حوصلہ افرائی کے لیے اُن کے سکیلز بھی ری وائز کیے گئے ہیں،لاکھوں ہونہار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس تقیسم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت ایک لاکھ سے زائد طلباو طالبات مستفید ہو رہے ہیں جو معیاری قسم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ہزاروں سکولوں میں آئی ٹی لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تناسب 15-30 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہیں جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی طاقت بن سکتے ہیں ،پڑھی لکھی یوتھ پاکستان کی ترقی کے عمل کوکئی گنا تیز کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کو اپنی اولین ترجیح رکھتے ہوئے اس موقع سے بھرپورفائدا اٹھا نا ہے۔انہوں نے کہا اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو دُنیا کی کوئی طاقت ،کوئی سازش اور کوئی قوم ہمیں ترقی کے سفر سے روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ روشنی پھیلانے والے ایسے منصوبوں کا افتتاح کر خوشی ہوتی ہے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنا، اپنے خاندان کااور پوری قوم کانام روشن کریں گے، جس سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.