اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
ہفتہ 18 نومبر 2017 18:53
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے بچاتے ہوئے ان کے محفوظ مستقبل کے لئے جدو جہد کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔
اس موقع پر زیر تربیت نرسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت پر عبور ان کو مستقبل میں اپنے شعبہ میں آگے لے جائے گا اور وہ انسانیت کی خدمت کر کے دنیا و آخرت میں سر خرو ہوں گی محکمہ صحت سے وابستہ ہر شخص دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جہاں اپنے فرائض منصبی ادا کر رہا ہے وہیں پر نیکیاں بھی کما رہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے تمام شعبہ جات مربوط حکمت عملی سے آگے بڑھیں تاکہ شہروں اور دیہات کے ساتھ ساتھ دریائی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے بچے ،خانہ بدوشوں و بھٹہ مزدوروں کے بچوں میں سے کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ ہو ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ضلع میں پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دورا ن 5لاکھ 56ہزار808بچوں کو انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1030موبائل ٹیمیں ،137فکسڈ ٹیمیںاور 59ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے 5سال سے کم عمر بچوںکو پولیو ویکسئین کے قطرے پلا کر با قاعدہ پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.