مسلم لیگ کی حکومت نے اساتذہ اور طالب علم کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں، بیر سٹر عثمان ابراہیم

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:41

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) استاد کی طرف سے دی گئی تعلیم و تربیت سے ہی طالب علم کا مستقبل روشن ہوتا ہے مسلم لیگ کی حکومت نے اساتذہ اور طالب علم کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے انسانی حقوق بیر سٹر عثمان ابراہیم نے پارلیمانی سیکر ٹری حاجی محمد نواز چوہان کے ہمراہ پی بی ماڈل ہائی سکول کی نئی عمارت کے کمروں کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ استاد بنیاد کی وہ اینٹ ہے جو تمام عمارت کا بوجھ اٹھاتی ہے مگر نظر نہیں آتی، اس کی مثال اس گھنے درخت کی ہے جو دوسروں کا سایہ مہیا کر تا ہے مگر خود دھوپ میں جلتا ہے، کسی ملک کی ترقی کا دارومدار اساتذہ پر منحصر ہے، جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتی وہ تباہ و برباد ہو جاتی ہیں، اساتذہ کو اعلیٰ مقام دئیے بغیر تعلیم میں بہتری لانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام میں استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے، طالب علم ہمیشہ استاد کو عزت و تکریم دینے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اصل محنت طالب علم کواس وقت نظر آتی جب وہ پڑھ لکھ کر کسی بڑے منصب تک پہنچ جاتاہے لہذا طالب علم کو بھی چاہے کہ وہ دل لگا کر محنت کریں اور معاشرہ میں اپنا اور اپنے استا کا و قار بلند کر یں ۔تقریب کے آخر میں انہوں نے میٹرک میں پوزیشن حا صل کر نیوالے طالبعلموںمیں شیلڈز بھی تقسیم کی۔اس موقع پر یو نین کو نسل چیئرمین لالہ عصمت اللہ انصاری، چیئرمین زبیر جنجوعہ، علامہ مطع اللہ، پر نسپل محمد زکریا،زاہد حامد،فیصل محمود،محمد احسن،محمد منشاء،آصف عنائت،محمد امین ڈوگر،ضیا اللہ،فیا ض مغل اور سجاد اعوان بھی مو جود تھے۔