نواز شریف ہارنے والانہیں،جس پٹیشن کوفضول سمجھ کر خارج کیا گیاتھااسے مقدس قراردےدیاگیا،چارپانچ لوگ کروڑوں عوام کی قسمت کا فیصلہ کیسے کرسکتےہیں، نواز شریف
کوئی بھی عدالتی فیصلہ عوام سے تعلق نہیں توڑسکتا۔پہلے بھی آپ کا بھائی اوردوست تھا اورآج بھی ہوں،سابق وزیراعظم کا ایبٹ آباد جلسے میں عوام سے خطاب
سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 15:48
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ یاد ہے2013 میں پٹرول اورڈیزل کتنا مہنگاتھا۔
آج دہشت گردی ختم ہورہی ہے۔آج پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہاہے۔وزیراعظم نہیں لیکن حویلیاں موٹروے مکمل ہوجائے گی۔حویلیاں تک موٹروے مکمل ہورہی ہے۔شاورسےکراچی 6لین موٹروےمکمل ہورہی ہے۔میری بہنوں بھائیوں بتاؤ کیاہمارے ساتھ انصاف ہوا ہے۔ایک طرف ہم ترقی،خوشحالی کے کاموں میں لگے ہوئےتھےدوسری طرف دھرنے تھے۔دھرنوں میں کے پی کےکاسربراہ بھی تھا اورطاہرالقادری بھی۔آج ایبٹ آبادکے عوام بڑے جوش میں ہیں،نوازشریف بھی پرجوش ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہارنے والانہیں۔آپ کے سامنے پاناماکا سب سے بڑا تماشالگاتھا۔جس پٹیشن کوفضول سمجھ کر خارج کیا گیاتھااسے مقدس قراردےدیاگیا۔بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل قراردیاگیا۔جے آئی ٹی کی پوری کہانی آپ کے سامنے آجائے گی۔جے آئی ٹی کودنیا بھرکےسیرسپاٹوں کےباوجودایک پائی کی کرپشن کاثبوت نہیں ملا۔عوام بتائیں کیاآپ نے یہ فیصلہ تسلیم کیا۔چارپانچ لوگ کروڑوں عوام کی قسمت کا فیصلہ کیسے کرسکتےہیں۔جب ساری کوششیں ناکام ہوئیں،توکہا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،اسلیےنااہل کر دیا۔عدالتی فیصلےکے بعد وزیراعظم ہاؤس چھوڑکرگھرچلا گیا۔میری نظرثانی درخواست میں سوال اٹھایاگیاقافلے کیوں لٹتے رہے۔رہزنوں سے گلا نہیں،رہبری کا سوال ہے،واہ واہ۔ہمیں معلوم ہے آپ نے کبھی رہزنوں سے گلہ نہیں کیا۔آپ کسی رہزن کوکٹہرے میں لےکرنہیں آئے۔انکا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں منتخب نمایندوں کیساتھ کیاہوتا رہا اورآئین لوٹنے والوں کیساتھ کیاہوا۔آج یہاں اپنی نظرثانی کی درخواست لےکر آیاہوں۔میری نظرثانی اپیل کا فیصلہ پاکستانی قوم دے گی۔نظرثانی کی اپیل کا فیصلہ پورے پاکستان کے عوام کودینا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نےآج میرا سرفخر سےبلند کردیاہے۔کبھی خیانت نہیں کی اسی لیےعوام مجھ سےمحبت کرتےہیں۔ملک کوایک مرتبہ پھرعدم استحکام کا شکارکردیا گیا ہے۔اگرعوام نوازشریف کا ساتھ دیں گے توسب کچھ بدل دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.