گوجرانوالہ ،ْقتل اور دہشتگردی کے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا

اتوار 19 نومبر 2017 19:10

گوجرانوالہ ،ْقتل اور دہشتگردی کے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے انٹرپول ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سی پی او گوجرنوالہ نے کہاہے کہ قتل اور دہشتگردی کے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے گرفتار کرلیا ہے ،ْگرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے احسان اللہ کو دبئی جبکہ عثمان اور طارق کو سعودی عرب سے لایا گیا ہے اور انہیں پاکستان میں لاکر متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :