پشتونخوامیپ نے اپنے منشور کے تحت گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ہر لحاظ سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، نصر اللہ خان
جن کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ ترقیاتی کام اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے بڑی حد تک پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ووٹ کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی عوامی خزانے میں کوئی کرپشن کی گئی ہے ۔ محدود فنڈ کے باوجود حلقے میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل کروائے، رکن صوبائی اسمبلی کا عوامی اجتماع سے خطاب
اتوار 19 نومبر 2017 22:20
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ آج بجا طور پر پشتونخوامیپ اپنے عوام کے سامنے سرخرو ہے کیونکہ جن جن کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ ترقیاتی کام اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے بڑی حد تک پائے تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اور عوام کے امانت یعنی ووٹ کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی عوامی خزانے میں کوئی کرپشن کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 5ایک وسیع علاقہ ہے مگر محدود فنڈ کے باوجود حلقے میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں ۔ گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور میں پی بی 5میں بلاامتیاز رنگ ونسل وعلاقہ تمام محلوں کلیوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اور ان میں سے بعض سکیمات اب پائے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں حلقے میں 25سکولوں کے لیے پہلے مرحلے میں زمین خریدی گئی جس پر شاندار بلڈنگ تعمیر کئے گئے اور آج ان نئے تعمیر شدہ سکولوں میں کم وبیش آٹھ ہزار طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کہ علمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے اسی طرح عوام کے علاج ومعالجے کے سہولت کے لیے 12بیسک ہیلتھ یونٹ بنائے گئے اور جلد ان بی ایچ ایو میں علاج معالجے کا سلسلہ شروع ہوگا اور حلقے کے لیے چار نئے ایمبولینس خریدے گئے جو مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دینگے اسی طرح علاقے میں 50کے قریب نئے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل تک پہنچ گئے اور اب علاقے میں بڑی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اس کے علاوہ حلقے میں مختلف علاقوں میں سڑکیں نالیوں کی پختگی کا کام جاری ہے اور چالو باوڑی سے سبی روڈ تک مشرقی بائی پاس کودورایہ روڈ پر کام جاری ہے اسی طرح مشرقی بائی پاس قادری آباد سے خلجی کالونی ،غوث آباد ،موسیٰ کالونی اور لوڑ کاریز کے لیے علاقے کے لیے نیا لنک روڈ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور جلد ہی مذکورہ لنک روڈ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا،علاقے میں دو ڈیم بنائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس ،پروٹیکشن وال اور دوسرے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںبجٹ کے دوسال میں ہزاروں طلباء وطالبات،سپورٹس کلبزاور لاچار اور غریب مریضوں میں کرڑوں روپے فنڈز صاف اورشفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے ہیں اسی طرح مختلف ادیبوں،شاعروں کی کم وبیش 10ہزار کتابیں چھاپ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خزانے کے ایک ایک پیسے کا حساب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی میں حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے لوٹ مار کرپشن کمیشن کا ایسا بازار گرم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.