ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اے سی حب نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 20 نومبر 2017 22:24

کوئٹہ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اے سی حب نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر ا،ْضلاع کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے اوتھل میں جبکہ اے سی حب افتخا راحمد بگٹی نے ای پی آ ئی سینٹرحب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر سہ روز قومی پولیو مہم کا افتتاح کردیا ،افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او فاروق ہوت کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اور محکمہ ہیلتھ کی تشکیل کردہ ٹیموں نے پہلے روز ہی گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے کا کام پہلی مرتبہ سخت سیکورٹی انتظامات میں کیا جارہا ہے ضلع لسبیلہ کی ساحلی بستی رس ملان سمیت دوردراز پہاڑی علاقے کنراج اور دریجی میں بھی پولیو مہم کیلئے موبائل ٹیمیں مقررہ مقامات پر پہنچ گئیں ضلع بھر میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کیساتھ ایوننگ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیر نگرانی اوتھل میں جبکہ اے سی حب افتخار بگٹی کی زیر نگرانی بلدیہ ریسٹ ہائوس حب میں سہ روز ہ پولیو مہم اہداف کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایوننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میںمحکمہ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع لسبیلہ کی مجموعی آبادی 452185ہے اور ضلع بھر میں پولیو مہم کے حوالے سے پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ چھ ہزار سات سوانتالیس بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا جو ہدف مقررکیا گیا الحمدوللہ ٹیم ممبران کی کوششوں سے ہدف کو پورا کیا جائیگاایوننگ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر فاروق ہوت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 270موبائل ٹیمیں 22ٹرانزٹ پوائنٹ تیس فکسڈ سینٹر،اور 200موٹر سائیکل موبائل ٹیموں کے ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹیاں خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں اجلاس میں پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کیلئے حفاظتی انتظامات اورسہ روزہ پولیو مہم کے دوران خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی پلان سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا کہ ضلع لسبیلہ میں لیویز اور پولیس کی جانب سے پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :