کاشتکار کھادوں کے متناسب استعمال سے گندم کی پیداوارمیں اضافہ کرسکتے ہیں،ترجمان محکمہ زراعت
منگل 21 نومبر 2017 14:48
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ گندم کے لیے نائٹروجن اور فاسفورس کے استعمال کی نسبت 1:1.5یعنی دوبوری ڈی اے پی اور دو بوری یوریا کااستعمال نہایت ضروری ہے کیونکہ فاسفورس کم استعما ل کرنے کی وجہ سے پودا نرم اور زیادہ سبز ہوجاتاہے جس کی وجہ سے فصل کے گرنے اور اس پر بیماریوں کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتاہے نیز فصل کے پکنے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ اگر نائٹروجن اور فاسفورس کا تناسب صحیح رکھا جائے تو پیداوار میں 5سی10من فی ایکڑ اضافہ ممکن ہے نیز نائٹروجن کھاد سفارش کردہ نسبت سے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ گندم کی بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے ایک بوری سلفیٹ آف پوٹاش بھی استعمال کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ تجربات کی روشنی میں یہ بات اخذ کی گئی ہے کہ گندم کی بروقت بوائی اور پوٹاش والی کھاد کی 25کلوگرام فی ایکڑ مقدار استعمال کرنے سے گندم پر تیلے کا حملہ نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ گندم کی پہلی آبپاشی کے وقت اگر گندم کی فصل میںنائٹروجنی کھاد استعمال نہ کی جائے تو اس سے فی ایکڑ پیداوارمتاثر ہونے کا احتمال بڑھ جاتاہے جبکہ گندم کی فصل کو پہلے پانی کے ساتھ نائٹروجنی کھاد کے استعمال کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب پودا جھاڑ بناتا ہے۔انہوںنے کہاکہ فصل کی یہ حالت بروقت کاشت کی گئی فصل میں کاشت سے 18 سے 25 دن بعد شروع ہوتی ہے۔علاوہ ازیں دھان کے وڈھ میں کاشتہ گندم کی فصل کی پہلی آبپاشی 35سی40دن بعدکرنے اورآبپاشی کے بعدوتر حالت میںنائٹروجنی کھاد کے استعمال کے خاطر خواہ نتائج بھی ملتے ہیں۔انہوںنے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ کھڑی کپاس میں کاشتہ گندم کی فصل میں بوائی کے ایک مہینہ بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں تاکہ شاندار فصل کاحصول یقینی ہو سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.