چین میں سوشل میڈیا میں بھی امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا
سوشل میڈیا اور گیمنگ کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی فیس بک کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑ دیا
منگل 21 نومبر 2017 20:55
(جاری ہے)
ٹینسینٹ کے مقبول ویڈیو چیٹ فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کر سکتے ہیں، تصاویر شیئر کر سکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں، پیسے منتقل کر سکتے ہیں اور مختلف قسم کی خدمات کے لیے رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
چین میں فون کی اس لازمی ایپ نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ میڈیا اور اشاعتی شعبے بھی اس تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں کہ چین میں صارفین ان کی چیزیں کس طرح حاصل کر رہے ہیں اور ان کے لیے کس طرح رقم ادا کر رہے ہیں۔ٹینسینٹ نے رواں سال اپنے پبلشنگ کے شعبے کو ہانگ کانگ کے سٹاک ایکسچینج میں ایک الگ اکائی کے طور پر رجسٹر کرایا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ سال ہانگ کانگ کے نیم خودمختار سٹاک ایکسچینج میں اس کمپنی کی لسٹنگ کے بعد وہاں پیسے کی گردش میں تیزی آئی تھی۔ ٹینسینٹ کا وی چیٹ ملائشیا میں اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے۔ کمپنی کے سینیئر نائب صدر ایس وائی لاؤ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹینسینٹ نے ملائشیا میں پیسے کے لین دین کے لیے لائسینس حاصل کر لیا ہے۔ایس وائی لاؤ نے کہا:ملائشیا حقیقتاً بہت وسیع بازار ہے کیونکہ وہاں وی چیٹ کے دو کروڑ صارفین ہیں، وہاں بہت امکانات ہیں اور وہاں کے بازار میں چینی مصنوعات کے لیے گرمجوشی پائی جاتی ہے۔'مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قدم سے ٹینسینٹ اور اس کے چینی حریف علی بابا کے درمیان مقابلہ تیز ہو گیا ہے کیونکہ جنوب مشرقی ایشیا میں 60 کروڑ افراد آباد ہیں اور بعض ممالک کی معیشت تیزی سے ترقی پزیر ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.