گوادر سنگاپور اور ہانگ کانگ جیسا پورٹ سٹی بنے گا، گوادر میں بجلی اور پانی کا مسئلہ جلد حل کر لیں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
بدھ 22 نومبر 2017 19:06
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان، چینی سفیر، پورٹ حکام، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور علاقہ عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے قیام سے گوادر سمیت ملک بھر میں خوشحالی آئے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ2013 ء میں جب وزیراعظم محمد نوازشریف نے چین کے دورے کے موقع پر سی پیک منصوبے پر دستخط کئے تو اس وقت یہ صرف ایک کا عذ کا ٹکڑا تھا لیکن دونوں حکومتوں عزم اور محنت سے اب یہ حقیقت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے اور چین نے پاکستان کا اس وقت ساتھ دیا جب کوئی اور ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں 2013 ء کا پاکستان نہیں بھولنا چاہئے ،20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، امن وامان کی صوتحال بھی بہتر نہ تھی لیکن آج مقامی لوگ گوادر کی ترقی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سی پیک پر تمام قیادت اور صوبے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گوادر میں یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں ہسپتال سمیت دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس سے مقامی لوگ مستفید ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر Yao Jing نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں اور دونوں ملکوں کی یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے گوادر پورٹ اور سی پیک پاکستان کو پوری دنیا سے منسلک کر دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.