حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے،عضنفرعلی خان

جمعرات 23 نومبر 2017 13:11

حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے،ہمارے معاشرے میں ہر آدمی تعلیم یافتہ ہے،جس پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں، ہمارے علاقے کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے بھی مالامال کیا ہے اور یہاںجرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان خیالات کا اظہار گلگت میں سپیشل ایجوکیشن کمپلکس میںمنعقدہ ہونے والے سمینارکے اختتامی تقریب سے گورنر گلگت بلتستان نے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا تعلیمی معیار بہت اچھاہے اور شرح خواندگی بہت بہتر ہے ۔انہوںنے کہا کہ خطے میں تعلیم کے میدان میں پرنس کریم آغاخان کا اہم کردار ہے ، ان کی تعلیم کے شعبے میں دلچسپی قابل رشک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہاکہ معاشرے میں موجود خصوصی بچوں پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سیکرٹری تعلیم ثناء اللہ کی تعلیم کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ،سپیشل ایجوکیشن ایک بہت بڑا خدمت کا کام ہے جس کا فائدہ دنیا اور آخرت میںبھی ہے،دنیا میں جو معاشرے احساس رکھتے ہیں وہ اپنے خصوصی بچو ں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اس لیے معاشرے کے ہر طبقے کو بڑھ چڑھ کراس میں حصہ لینا چاہئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو روایتی ٹوپی ، چوغہ اور سونیئر بھی پیش کیا اور مہمان خصو صی گورنر گلگت بلتستان نے اسلام آباد سے آئے ہوئے ماہرین تعلیم اور نفسیات کو بھی سونئیر پیش کئے، سمینار میں خصوصی بچوں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیااور سمینار شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :