مختلف بازاروں میں ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،130ملزمان گرفتار
آپریشن کے دوران ہتھ ریڑھیاں چھوڑ کر بھاگنے والے ہتھ ریڑھی بانان کی ہتھ ریڑھیوں سے پہیے نکال کر ضبط کرلئے گئے
جمعرات 23 نومبر 2017 19:19
(جاری ہے)
آپریشن کے دوران تجاوزات کا سبب بننے والے مزید 130ملزمان کو گرفتار کیا ۔
آپریشن کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن ہم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کررہے ہیں، اس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا، آپریشن کی ہدایت ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے دی ہوئی ہے جبکہ آپریشن میری نگرانی میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس قت تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کاسبب بننے والا ایک بھی ملزم باقی ہو۔ انہوںنے کہا کہ باربار وارننگ کے باوجود تجاوزات کا سبب بننے والے ریڑھی بانان اور چھابڑی فروش روڈ اور فٹ پاتھوں قابض ہوگئے تھے مجبوراً ہم نے ان کے خلاف ٹریفک پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھ ریڑھی بانان اور چھابڑی فروشوں کی بڑی تعداد نے مختلف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر سبزی اور فروٹ کی ہتھ ریڑھیاں لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پیدل دشوار ہوگیا ہے ساتھ ساتھ ٹریفک جام کا سبب بھی بن رہے ہیں، جس پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 130 ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے ہمیں تاجران اور عوام کا تعاون درکار ہے تاجران کو چاہئے کہ وہ اپنی دکان کے باہر خود بھی آشیاء نہ رکھیں اور ہتھ ریڑھی بانان کو بھی دکانوں کے باہر ہتھ ریڑھیاں کھڑی کرنے کی اجازت نہ دیں تاکہ شاہراہیں کھلی رہیں اور ٹریفک سمیت فٹ پاتھوں پر چلنے والے شہریوں کو بھی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس گوہر علی خان نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر تجاوزات کے خاتمے میں ہمیں سو فیصد کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.