ناقص منصوبہ بندی کے سبب ہمارے پاس دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریوں کیلئے بالکل بھی وقت نہیں ہو گا‘ کوہلی اپنے بورڈ پر برس پڑے
مستقبل میں شیڈول کا ضرور جائزہ لیا جائے ،ایسا نہ کرنیکی صورت میں کھلاڑی غیرضروری دبا ئوکا شکار ،انجری کا خطرہ بھی رہتا ہے
جمعرات 23 نومبر 2017 22:24
(جاری ہے)
انہوں نے تسلیم کیا کہ دورہ جنوبی افریقہ کی وجہ سے ہم نے بورڈ سے درخواست کی کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران فاسٹ بالرز کو معاونت فراہم کرنے والی وکٹیں تیار کی جائیں تاکہ ہمیں دورے کی تیاری کا وقت مل سکے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز کے اختتام کے دو دن بعد ہمیں جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے لہٰذاہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ تھا کہ ہم مستقبل میں درپیش چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کریں اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں تیاری کیلئے ایک ماہ کا عرصہ ملتا تو ہم کیمپ لگا کر باقاعدہ اس کی تیاری کرتے لیکن ہمیں انہی حالات میں رہتے ہوئے دورے کی تیاری کرنی ہے۔بھارت کی سری لنکا سے سیریز کا اختتام 24 دسمبر کو ہو گا اور بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔کوہلی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کا نتیجہ آنے کے بعد ہر کوئی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر برسانے شروع کردیتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ تنقید کرنا اس وقت درست ہے جب ہمیں میچ کی تیاری کیلئے بھرپور وقت دیا جائے اور اگر ہم تیاری کے باوجود بھی کارکردگی نہ دکھا سکیں تو لوگ ہم تنقید کرنے میں حق بجانب ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.