سیرت نبویؐمیں ہی انسانیت کی فلاح ہے ،آپ ؐ کی زندگی تمام انسانیت کے لئے عملی نمونہ ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
جمعرات 23 نومبر 2017 22:47
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ نبی مہربانؐ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت آج دنیا کو پہلے سے بھی زیادہ ہے‘ بھٹکتی اور سسکتی ہوئی انسانیت آج تباہی کے کنارے کھڑی ہے بطور مسلمان اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داریاں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ عشق مصطفیؐ کے ذریعے ہی امت مسلمہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
پیغام مصطفی کو گھر گھر پھیلا کر نظام مصطفیؐ کو ملک میں نافذ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ پاکستان میں مدینہ والا نظام نافذ ہوجائے تو ہمارے سارے مسائل خودبخود حل ہوسکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے امت مسلمہ کارشتہ اپنے نبیؐ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسولؐ کو اپنانا ہوگادیگر مقررین نے کہا کہ ہمیںاس ناکام نظام وغافل حکمرانوں کو بدلنے کے لئے مل کر کوشش کرنیکی ضرورت ہے۔جشن عید میلادلنبی ؐ منانے کا تقاضایہی ہے کہ ہم انفرادی واجتماعی طور پر ملکرہر قسم کی منکرات ،برائی ،ظلم وجبر سے پرہیز کریں نظریاتی مملکت پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں دین دار دیانت دار حقیقی لیڈرزکو آگے کریں کرپٹ مافیا کاراستہ روکھیں او رجنہوں نے ہمیں اسلامی وقومیت کے نام پر بار بار دھوکہ دیا ہے اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں آئندہ ان لٹیروں عوام دشمنوں کو ووٹ نہ دیں اگر ہم نے الیکشن کے دنوں میں ہوش کا ناخن نہ لیا اور لمحوں کی خطانہ کہ تو ہم بحیثیت قوم بہت سارے مسائل پریشانیوں ومشکلات سے نجات مل سکتی ہے جماعت اسلامی کرپشن لوٹ مار تعصب ونفرت سے پاک پارٹی ہے ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں ہر قوم وعلاقے کے عوام کو ان کا بنیادی انسانی اسلامی حقوق مل سکتے ہیں اسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان مہم میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.