پنجاب کے تمام اضلاع میں کوچز کی تعیناتی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں‘ جہانگیر خانزادہ
بیڈ منٹن چیمپئن شپ قصور اسکا ثبوت ہے، اضلاع میں جدید جمنیزیم ہالز اور گرائونڈز بنائے ہیں تاکہ کھلاڑی اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں‘صوبائی وزیر کھیل
جمعہ 24 نومبر 2017 18:39
(جاری ہے)
جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، کھلاڑیوں کیلئے اضلاع میں جدید جمنیزیم ہالز اور گرائونڈز بنائے ہیں تاکہ کھلاڑی اپنی کارکردگی بہتر بناسکیں، ہر ضلع میں سپورٹس کی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، اضلاع میں مختلف کھیلوں کے کوچز تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ کھلاڑیوں کو تربیت دیں اور اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ قصور کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے، چیمپئن شپ میں ضلع قصور سے سیکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب باصلاحیت کھلاڑیوں سے ہر طرح کا تعاون کررہا ہے، ہم کھلاڑیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنا ٹیلنٹ دکھائیں، قصور کے بیڈ منٹن کوچ شہزاد لیاقت نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے بھرپور تعاون کیا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب صوبہ بھر میں سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں جس سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کا جمنیزیم ہال آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر کھیل کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔چیمپئن شپ میں سنگلز کے مقابلوں میں 200سے زائد اور ڈبلز کے مقابلوں میں 30کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.